• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامرسہیل کا بیان'احمقانہ، مضحکہ خیز' ہے:گنگولی

شائع June 17, 2017

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل کے سرفرازاحمد کے حوالے سےدیے گئے بیان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے 'احمقانہ' قرار دے دیا۔

انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گنگولی نے عامر سہیل کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ بیان احمقانہ،مضحکہ خیز ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جس نے اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلی ہو اور ٹیم کی قیادت کی ہو اس کو اپنی ٹیم کو جس طرح وہ فائنل تک پہنچنے ہیں اس پر داد دینی چاہیے'۔

گنگولی نے چمپیئنزٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں، کوئی اسٹرکچر نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوتی، ان کے ہوم گراؤنڈ میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہورہی اور دیکھیے انھوں نے کس کو ہرایا ہے، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دے کر چمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے'۔

مزید پڑھیں:'آپ زیادہ اترائیں نہیں'، عامر سہیل کی سرفراز پر تنقید

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان نے عامر سہیل کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اس کو مکمل طور پر مضحکہ خیز پایا اور میں عامر کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں کیونکہ ہم دوست رہے ہیں لیکن انھیں یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا'۔

گنگولی نے ٹیم پر اس بیان سے اثر پڑنے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 'سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی اس طرح کی چیزوں کے عادی ہیں اور یہ میں پہلی مرتبہ نہیں سن رہا ہوں'۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے عامر سہیل کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان کے قابل عزت کرکٹرز میں شمار ہوتے ہوں گے لیکن آپ اس طرح کی چیزیں کریں گے اور اپنی ٹیم کی عزت نہیں کریں گے تو آخر میں آپ (عامر سہیل) اپنی عزت کھو دیں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس وقت بہت برا لگتا ہے جب کھلاڑی سخت محنت کرتے ہیں اور آپ کے سابق کپتان اور سابق کھلاڑی ٹیم کے حوالے سے بری باتیں کرتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:فیورٹ انگلینڈ باہر، پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں

یاد رہے کہ سرفراز کی قیادت میں پہلی مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کو چمپیئنزٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد ٹیم نے کھیل میں واپسی کی اور بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دی جس کے بعد سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چمپیئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 18 جون کو کھیلا جاے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024