• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان بھارت فائنل میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

شائع June 16, 2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

اتوار کو اوول میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میچ میں امپائرنگ کی ذمے داریاں جنوبی افریقہ کے میریس ایرسمس اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو انجام دیں گے۔

آئی سی سی نے کہا کہ یہ دونوں تحمل مزاج امپائر ہیں اور اتوار کو بڑے تعداد میں شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی صلاحیت بہت کارآمد ثابت ہو گی۔

53 سالہ ایرسمس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں بھی امپائرنگ کی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دی تھیں اور اتوار کو ہونے والا میچ بحیثیت امپائر ان کا 71واں ون ڈے میچ ہو گا۔

44سالہ رچرڈ کیٹل برو کا 72واں ون ڈے میچ ہو گا اور انہوں نے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

میچ کے دوران آسٹریلیا کے روڈ ٹکر ٹی امپائر ہوں گے جبکہ ریزرو امپائر سری لنکا کے کمار دھرماسینا ہوں گے۔ میچ ریفری کے فرائض سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ بون انجام دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024