• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک-بھارت فائنل: محمد عامر قومی ٹیم کے لیے دستیاب

شائع June 16, 2017
محمد عامر انجری کے سبب زمین پر لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز
محمد عامر انجری کے سبب زمین پر لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور بھارت کے خلاف 18 جون کو چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ محمد عامر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔

بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرانے والے محمد عامر نے آج لندن کے تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کی واپسی : فائدہ مند یا نقصان دہ؟

یاد رہے کہ محمد عامر کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ پر ایک اور بائیں ہاتھ کے باؤلر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2017 کا فائنل اتوار کو اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ایونٹ کے گروپ میچ کے دوران بھی چیمپیئن باؤلر محمد عامر پٹھوں میں تکلیف کی وجہ سے اپنا باؤلنگ اسپیل مکمل نہیں کر پائے تھے۔


کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024