• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک بحریہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فخر

شائع June 16, 2017 اپ ڈیٹ June 17, 2017

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ کھلاڑی فخر زمان کرکٹر بننے سے قبل پاک بحریہ میں ملاح کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے پاکستان ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فخر زمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے سے پہلے پاکستان نیوی میں جہاز رانی کے عملے کے اہلکار کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیا کرتے تھے۔

جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی قومی ٹیم کی جانب سے پہلا ایک روزہ میچ کھیلا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی دریافت کون سا کھلاڑی ہے؟

فخر نے پاکستان کے لیے اب چیمپیئنز ٹرافی میں 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں ہی میچوں میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ان کے کھیل کی تعریف سابق پاکستانی کرکٹرز نے بھی کی تھی۔

فخر نے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 23 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے تھے جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف فخر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 36 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے تھے اور یہ میچ پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

فخر زمان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ کے خلاف بھی صاف نظر آیا جہاں انہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے تھے۔

فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور ایونٹ میں 8 میچوں میں 177 رنز اسکور کیے تھے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024