• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حسن علی نے سعید اجمل کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع June 14, 2017
انگلش کپتان آئن مورگن کو آؤٹ کرنے کے بعد حسن علی روایتی انداز میں جشن مناتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
انگلش کپتان آئن مورگن کو آؤٹ کرنے کے بعد حسن علی روایتی انداز میں جشن مناتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

کارڈف میں کھیلے جا رہے میچ میں حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں اپنے نام کیں اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

فاسٹ باؤلر نے اس کارکردگی کے ساتھ ہی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی دریافت کون سا کھلاڑی ہے؟

چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اسپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 کی آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن حسن علی نے ان سے ریکارڈ چھین لیا۔

حسن علی اب تک ایونٹ میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں اور ایونٹ کے سب سے کامیاب باؤلر بن گئے ہیں۔

ایونٹ میں دوسرے سب سے اکمیاب باؤلر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ نے جنہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024