• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چیمپیئنز ٹرافی کی دریافت کون سا کھلاڑی ہے؟

شائع June 13, 2017
تینوں عظیم کھلاڑیوں نے حسن علی کو ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دیا— فوٹو: اے ایف پی
تینوں عظیم کھلاڑیوں نے حسن علی کو ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دیا— فوٹو: اے ایف پی

عظیم آسٹریلین کرکٹر اور سابق کپتان ای این چیپل نے چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے بہترین کھلاڑی پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کو قرار دیتے ہوئے ایونٹ کی دریافت قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلین کپتان ای این چیپل نے کہا کہ ایونٹ میں سب سے زیادہ متاثر کن پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی رہے اور ان جیسی باؤلنگ کسی بھی کھلاڑی نے نہیں کی۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز ویوین رچرڈز اور برائن لارا نے بھی ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے حسن کو ہی ایونٹ کی دریافت قرار دیا۔

ویوین رچرڈز نے کہا کہ انہیں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر مارک وڈ نے بھی متاثر کیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی آگے چل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت نام کمائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024