• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیمپیئنزٹرافی سیمی فائنل:سرفراز انگلینڈ کے خلاف جیت کیلئے پرعزم

شائع June 13, 2017

سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پُرامید ہیں کہ ٹیم کا مورال بہت بلند ہے اور وہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر (13 جون) کو سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں یہ پاکستان کا دوسرا اہم میچ ہوگا۔

گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں 237 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 137 رنز پر 6 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے، لیکن سرفراز 61 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ محمد عامر بھی سرفراز کا شاندار طریقے سے ساتھ دیتے ہوئے 28 رنز پر ناٹ آوٹ رہے، سری لنکا کی جانب سے سرفراز کے دو کیچ بھی چھوڑے گئے۔

مزید پڑھیں:سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں

کارڈف میں یہ سرفراز کی دوسری شاندار اننگز تھی، گزشتہ سال اسی گراونڈ میں دیکھا گیا کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 303 رنز کا ٹارگٹ 4 وکٹوں سے حاصل کیا اور ٹیم 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش سے بچ گئی تھی۔

سرفراز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے گذشتہ برس آخری ون ڈے یہاں کھیلا تھا اور ہم اُس وقت جیت گئے تھے، ہم نے 300 رنز کا ہدف پورا کیا، تو ظاہر ہے کارڈف میں کھیلنے کے حوالے سے ہمارا مورال بہت بلند ہے۔

اچھی کرکٹ

تاہم مذکورہ سیریز کے بعد سے انگلینڈ کے کھیل میں کافی بہتری آئی ہے اور اس نے اب تک 12 میچوں میں سے 11 میں فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فتح کے بعد 'تقسیم ہند جیسی صورتحال'

سرفراز نے میزبان ٹیم سے متعلق کہا، 'انگلینڈ بہت بہت زیادہ اچھی ٹیم ہے'۔

ان کا کہنا تھا، 'اگر آپ دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیلیں تو آپ ضرور اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں، لہذا ہم انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے'.

گذشتہ روز کے میچ میں اگر سری لنکن ٹیم سرفراز کا کیچ نہ چھوڑتی تو وہ جیت سکتی تھی، جب سرفراز نے 38 رنز بنائے تھے تو تھیسارا پھریرا نے ان کا ایک بہت ہی آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔

اس حوالے سے سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا، 'اگر ہم کیچز پکڑ لیتے تو کہانی کچھ اور ہوتی'۔

مزید پڑھیں:سرفراز نے عمران خان کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اس حوالے سے سرفراز نے کہا، 'میرے خیال سے یہ بہترین جیت ہے، جس کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے جنہوں نے وقت پر بہت اچھی باؤلنگ کی'۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، 'ہاں، یہاں مڈل آرڈر بیٹنگ کے بارے میں تھوڑی توجہ کی ضرورت ہے لیکن ہم اس مسئلے کو حل کرلیں گے'۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 14 جون کو کھیلا جائے گا اور شائقین کرکٹ کی نظریں اس اہم میچ پر جمی ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024