• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میچ جیتنے کے بعد سرفراز پر جرمانہ عائد

شائع June 13, 2017
قومی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی— فوٹو: رائٹرز
قومی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی— فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تین وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

تاہم میچ میں فتح کے باوجود پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پیر کو ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی اور سلو اوور ریٹ کے سبب پاکستان کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20فیصد اور بقیہ ٹیم پر 10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت مقررہ وقت کے دوران اوور کم ہونے پر فی اوور ٹیم پر 10 فیصد اور کپتان پر دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ سرفراز نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں بدھ کو میزبان انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024