• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

شائع June 11, 2017
جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنے پر بھارتی کھلاڑٖی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی
جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنے پر بھارتی کھلاڑٖی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے پی

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے بہترین آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکت سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بھارت نے اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے امیش یادو کی جگہ روی چندرہ ایشون کو شامل کیا گیا۔

بھارتی باؤلرز نے شروع سے ہی انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے سبب ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک کھل کر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیزی سے رنز بنانے کی کافی کوشش کی لیکن نپی تلی باؤلنگ کے سبب تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکے۔

اوپننگ بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کو 76 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور آملا کو آؤٹ کر کے بھارتی ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کی۔

فاف ڈیو پلیسی اور ڈی کوک نے 40 رنز جوڑ کر اسکور کو 116 تک پہنچایا لیکن ڈی کوک کے آؤٹ ہوتے ہیں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن زمین بوس ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے رن آؤٹ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے رن آؤٹ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

اے بی ڈی ویلیئرز کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہا اور صرف 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد بقیہ کھلاڑی بھی کوئی خاطر خواہ کھیل نہ پیش کر سکے اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ نے اپنی آخری آٹھ وکٹیں صرف 51 رنز کے اضافے سے گنوائیں۔

ڈی کوک 53، ڈیو پلیسی 36 اور ہاشم آملا 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ نے دو دو جبکہ رویندرا جدیجا، ہردک پانڈیا اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارتی ٹیم ابتدا میں ہی روہت شرما کی کدمات سے محروم ہو گئی جو صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے لیکن اس کے بعد ویرات کوہلی اور شیکھر دھاون نے جنوبی افریقی باؤلرز کیلئے وکٹ کا حصول ناممکن بنا دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 128 رنز کی شراکت قائم کر کے جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی کی تمام تر امیدوں کا خاتمہ کردیا۔

دھاون 78 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جس کے بعد یوراج اور کوہلی نے مزید کسی نقصان کے بغیر اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں بھی پہنچا دیا، کوہلی نے 76 رنز کی باری کھیلی جبکہ یوراج 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جسپریت بمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھوان، یوراج سنگھ، مہیندر سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، کیدار جادھو، رویندر جدیجا، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشون اور جسپریت بمرا شامل تھے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، جین پال ڈومینی، کرس مورس، کگیسو ربادا، مورنی مورکل، اینڈائل فہلکوائیو اور عمران طاہر شامل تھے۔


کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024