• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت کے خلاف فتح، سری لنکا نے نیا ریکارڈ بنا دیا

شائع June 8, 2017 اپ ڈیٹ June 9, 2017
میچ میں کامیابی کے بعد سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا فاتحانہ انداز— فوٹو: رائٹرز
میچ میں کامیابی کے بعد سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا فاتحانہ انداز— فوٹو: رائٹرز

چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا نے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ایونٹ کی فیورٹ ٹیم بھارت کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

بھارت نے سری لنکا کو میچ میں فتح کیلئے 322 رنز کا ہدف دیا اور ایک مشکل نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم جلد ہی پہلی وکٹ بھی گنوا بیٹھی۔

لیکن اس کے بعد بلے بازوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو آٹھ گیندیں قبل ہی 322 رنز کے ہدف تک رسائی دلا دی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں فیورٹ بھارت کو سری لنکا سے شکست

اس کامیابی کے ساتھ ہی سری لنکن ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا دیا اور یہ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے اب تک سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا اپنا پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے سب بڑے ہدف کا تعاقب 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا اور اس وقت بھی انہوں نے 322 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی سری لنکا نے چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا جو اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے بنایا تھا۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس ہے جس نے 2006 میں آسٹریلیا کے 435 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

فریدمانوس Jun 08, 2017 11:09pm
Good team srilanka

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024