• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دھونی نے پاکستانی کھلاڑی کو سب سے مشکل باؤلر قرار دے دیا

شائع June 8, 2017
453 انٹرنیشنل میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے دھونی 15 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں—  فائل فوٹو: اے ایف پی
453 انٹرنیشنل میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے دھونی 15 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

ہندوستان کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قابلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور کئی مواقعوں پر وہ ہندوستان کو ہاری ہوئی بازی بھی جتوا چکے ہیں۔

دھونی کی زیر قیادت انڈین ٹیم نے ورلڈ کپ، ورلڈ ٹی20 اور چیمپیئنز ٹرافی جیسے ایونٹ جیتے اور وہ ڈومیسٹک سطح پر انڈین پریمیئر لیگ اور چیمپیئنز لیگ جیسے ٹائٹل جیت کر خود کو ایک عظیم کپتان بھی ثابت کر چکے ہیں۔

تاہم دھواں دار بیٹنگ کیلئے شہرت رکھنے والے دھونی نے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو سب سے مشکل باؤلر قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شعیب اختر سے مشکل باؤلر کا سامنا نہیں کیا اور ان کی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ یارکر کرنے کی صلاحیت مشکلات سے دوچار کرتی تھی۔

دھونی نے کہا کہ میری تکنیک محدود تھی جس کے سبب مجھے تمام ہی فاسٹ باؤلرز خاصے مشکل لگتے تھے اور فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرنا بہت مشکل لگتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کسی ایک باؤلر کا انتخاب کرنے کو کہا جائے تو میں شعیب اختر کا انتخاب کروں گا۔ وہ بہت تیز تھے اور یارکر اور باؤنسر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے لیکن ان کے خلاف کھیل کر ہمیشہ ہی بہت مزہ آیا۔

453 انٹرنیشنل میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے دھونی 15 ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 723 کھلاڑیوں کا وکٹوں کے پیچھے شکار کیا۔

انٹرنیشنل میچوں میں دھونی اور شعیب اختر دس مرتبہ مدمقابل آئے جہاں ون ڈے میچوں میں شعیب کی 39 گیندوں پر وکٹ کیپر بلے باز نے 32 رنز بنائے اور تین مرتبہ آؤٹ ہوئے البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں رانچی کے وکٹ کیپر کے اعدادوشمار بہتر ہیں جہاں وہ 83 گیندوں پر 71 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور شعیب نے انہیں صرف ایک مرتبہ آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024