• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیمپیئنز ٹرافی میں فیورٹ بھارت کو سری لنکا سے شکست

شائع June 8, 2017
میچ میں فتح کے بعد سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز اور اسیلا گونارتنے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: رائٹرز
میچ میں فتح کے بعد سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز اور اسیلا گونارتنے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: رائٹرز

لندن: سری لنکا نے ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم بھارت کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور انڈین اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ غلط ثابت کر دکھایا۔

پاکستان کے خلاف 136 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرنے والے روہت شرما اور شیکھر دھاون نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کی اور 138 رنز کا بہترین آغاز فراہم کر کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

روہت شرما 78 رنز بنانے کے بعد لاستھ ملنگا کی وکٹ بنے لیکن بھارت کو اس وقت دھچکا لگا جب ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ یوراج سنگھ کی اننگز بھی سات رنز تک محدود رہی۔

البتہ دوسرے اینڈ سے دھاون نے شاندار بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور دھونی کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے۔

وہ 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلے کے بعد پویلین لوٹے جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی نے جارحانہ بیٹگ کا بیڑا اٹھایا اور ان کے 63 رنز کی بدولت انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 321 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔

شیکھر دھاون نے 125 رنز کی اننگز کے دوران 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا— فوٹو: رائٹرز
شیکھر دھاون نے 125 رنز کی اننگز کے دوران 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا— فوٹو: رائٹرز

ہدف کے تعاقب میں نروشن ڈکویلا صرف سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد دھنچکا گناتھیلاکا اور کشال مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب گناتھیلاکا 76 رنز کی شانداری باری کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ سری لنکا کی پیش قدمی کو اس وقت دھچکا لگا جب مینڈس بھی غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد اینجلو میتھیوز اور کشال پریرا نے عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری کی لیکن 47 رنز بنانے والے پریرا کریمپس پڑنے کے سبب ریتائرڈ ہٹ ہو گئے۔

میتھیوز کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے اسیلا گونارتنے کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

مین آف دی میچ کشال مینڈس نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
مین آف دی میچ کشال مینڈس نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

میتھیوز نے 52 اور گونارتنے نے 32 رنز بنائے جس کی بدولت سری لنکا نے آٹھ گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔

کشال مینڈس کو شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل سری لنکا کے کپتا اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ بی کی ٹیمیں سری لنکا اور بھارت مدمقابل ہیں، دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

سری لنکن ٹیم میں کپتان اینجلو میتھیوس کی واپسی ہوئی ہے اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نریشان ڈک ویلا، کوشال مینڈس، دنیش چندی مال، کوشال پریرا، تھسارا پریرا، ایلسا گونارتنے، سرنگا لکمل، لاستھ ملنگا، نوان پردیپ اور دنشکا گوناتھلاکا شامل تھے۔

بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھوان، یوراج سنگھ، ہردیک پانڈیا، مہیندر سنگھ دھونی، کیدار جادھو، رویندر جاڈیجا، بھونیشور کمار، امیش یادیو اور جسپریت بمرا شامل تھے۔

سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 96 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد بھارت کے خلاف میچ سری لنکا کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 124 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اب بھارت کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف اس میچ میں فتح سمیٹ کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے اپنی راہ ہموار کر لے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024