• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میرا نے اڑایا مداحوں کی انگریزی کا مذاق

شائع June 7, 2017
میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں بھی کام کرچکی ہیں — فوٹو/ فائل
میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بولی وڈ میں بھی کام کرچکی ہیں — فوٹو/ فائل

اپنی گلابی انگریزی، بیانات اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی فلم اسٹار میرا ان دنوں ٹوئٹر پر بھی خاصی فعال ہیں۔

کبھی اپنے پرستاروں سے بات چیت تو کبھی موسم پر تبصرہ، یہاں تک کہ میرا جی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب حکمرانوں پر بھی اکثر طنز کے نشتر برساتی دکھائی دیتی ہیں۔

جہاں کچھ ٹوئٹر صارفین میرا کے گھل مل جانے کے انداز کو لے کر خوش ہیں وہیں کئی افراد تو اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کرتے دکھائی دیئے کہ ان کی انگریزی اچانک ہی اتنی اچھی کیسی ہوگئی۔

گزشتہ شب میرا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دعوت دی کہ وہ ان سے سوالات کریں جن کے میرا جوابات دیں گی۔

پرستاروں اور ناقدین نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میرا سے کئی سارے سوالات کیے۔

میرا جی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر فینز کو دیا جانے والا انٹرویو کافی دلچسپ رہا

میرا واپس بولی وڈ کا رخ کرنے والی ہیں

کتب بینی کا سلسلہ بھی جاری ہے

سحری اور لنچ کا مینیو بھی فینز کو بتادیا

میرا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے والیں

تو کیا میرا پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی؟

میرا شادی کی منتظر ہیں

یاد رہے کہ حال ہی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میرا شادی کرنے والی ہیں، اس حوالے سے انہوں نے واضح جواب تو نہیں دیا تاہم اس خیال کا اظہار ضرور کیا کہ وہ اپنی شادی کے انتظار میں ہیں۔

حیرت انگیز طور پر خود گلابی انگریزی کا استعمال کرنے والی میرا اپنے بہت سے ٹوئٹر صارفین کو ٹرول کرتی بھی دکھائی دیں

تاہم اپنی عمر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کو وہ اس انٹرویو میں بھی گول کرگئیں

ایک سوال ان کی اچانک بہتر ہوجانے والی انگریزی سے متعلق بھی پوچھا گیا

میرا جی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے الفاظ تو یہ ہیں کہ وہ خود اس اکاؤنٹ کو چلا رہی ہیں اور کسی معاون کی مدد حاصل نہیں کی، اب آپ خود ہی ان ٹوئٹس پر غور کریں اور بتائیں کیا آپ کو میرا کے انداز بدلے بدلے نظر آتے ہیں؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024