• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بھارت سے شکست، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

شائع June 6, 2017

بھارت سے چیمپینز ٹرافی میں بدترین شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نوٹس لے لیتے ہوئے قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔

اتوار کو برمنگھم میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں ناکام رہی اور روایتی حریف نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے شکست دے دی تھی۔

اس شکست کے بعد تمام حلقوں کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی اور حکمت عملی پر تنقید کے ساتھ ساتھ سوالات بھی اٹھائے گئے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایکشن لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کارکردگی کی جانچ کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سبحان احمد، ہارون رشید اور مدثر نذر شامل ہیں اور کمیٹی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ٹیم منجمنٹ اور کھلاڑیوں سے انٹرویوز کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد جلد از جلد رپورٹ چیئرمین پی سی بی کے حوالے کردے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024