• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وہاب کی جگہ رومان چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل

شائع June 6, 2017
رومان رئیس دو انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔
رومان رئیس دو انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

پاکستان نے انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انجری سنگین ہونے کے سبب وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ابتدائی طور پر وہاب کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کو چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی افواہیں سامنے آئی تھیں لیکن آج سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تمام افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے اور وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024