• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت کرکٹ ٹیم ہم سے بہت آگے نکل چکی ہے، آفریدی

شائع June 5, 2017
میچ کے اختتام پر دونوں ملکوں کے کھلاڑی آپس میں مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
میچ کے اختتام پر دونوں ملکوں کے کھلاڑی آپس میں مصافحہ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ماہرین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا کا سلسلہ جاری ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور سوچ میں مکمل تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اور بھارت کے درمیان اتنا بڑا خلا کبھی بھی نہیں پیدا ہوا تھا اور بھارت اپنا کھیل بہتر بناتے ہوئے بہت آگے نکل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ مکمل طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہوئے کھلے ذہن کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔

جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ اسٹرائیک تبدیل نہ کرنا ہمارا پرانا مسئلہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اختتامی اوورز میں بدترین باؤلنگ کے سبب بھی ہمیں شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ میں 124 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024