• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ووکس کی جگہ اسٹیون فن انگلش اسکواڈ میں شامل

شائع June 4, 2017

انگلینڈ نے انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر کرس ووکس کی جگہ اسٹیون فن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

کرس ووکس بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور صرف دو اوورز کر سکے تھے۔

اسٹیون فن کارڈف میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل انگلش اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تکنیکی کمیٹی نے کرس ووکس کی جگہ فن کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

28 سالہ فاسٹ باؤلر 69 ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں انہیں کرس ووکس کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024