• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’موم‘ کا پہلا ٹریلر: سری دیوی اور سجل کا سوتیلا رشتہ

شائع June 3, 2017
عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بولی وڈ فلم 7 جولائی کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بولی وڈ فلم 7 جولائی کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ فلم ’موم‘ ویسے ہی ایک سنجیدہ کہانی پر مبنی فلم لگ رہی تھی اور اب اس کے پہلے ٹریلر نے اس اندازے کو یقین میں بدل دیا ہے۔

فلم ’موم‘ میں صرف بولی وڈ کے معروف اداکار کام نہیں کررہے بلکہ پاکستان کے دو نامور ستارے بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: 'موم ' کا پہلا ٹیزر آخر کار ریلیز

فلم میں سری دیوی، نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، عدنان صدیقی اور سجل علی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

دو منٹ دورانیے کے ٹریلر میں سری دیوی عدنان صدیقی اور سجل علی کو ایک خوشحال زندگی گزارتے دکھایا، تاہم بعد میں ان کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا جس سے ان کا رشتہ خراب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان بالکل گھر جیسا لگا: سجل علی

جہاں سب ہی اداکار ایک سے بہتر ایک پرفارمنس دے رہے ہیں وہیں نوازالدین صدیقی کے منفرد انداز کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’موم‘ رواں سال 7 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024