• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا تعارف

ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہو چکا ہے جسے عام لفظوں میں ’منی ورلڈ کپ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

اس ٹورنا منٹ کا آغاز 1998 میں ہوا جہاں اس کا نام ’آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ‘ تھا بعد ازاں 2002 میں اس ایونٹ کا نام تبدیل کر کے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی رکھ دیا گیا۔

اب تک اس ٹورنامنٹ میں 13 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر چکی ہیں جن میں سے 7 ٹیموں نے ہر مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ ان 13 ٹیموں میں سے اب تک 6 ٹیمیں یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں افتتاحی ٹورنامنٹ آئی سی سی ناک آوٹ ٹرافی کے نام سے منعقد ہوا جس میں جنوبی افریقہ کامیاب رہا جہاں اس نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

دوسرا ٹورنامنٹ 2000 میں مشرقی افریقی ملک کینیا میں منعقد ہوا جہاں نیوزی لینڈ نے فائنل میں کرس کینز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سری لنکا میں 2002 میں یہ ایونٹ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے نام سے منعقد ہوا جس میں فائنل میچ کے دوران مسلسل بارش کے سبب میزبان سری لنکا اور بھارت کو مشترکہ طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔

چوتھی آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2004 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوئی اور فائنل میں ویسٹ انڈیز نے میزبان انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

پانچواں ٹورنامنٹ 2006 میں بھارت میں منعقد ہواجہاں فائنل میں دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا جس میں آسٹریلیا 8 وکٹوں سے فاتح رہا۔

ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ کی شمولیت کے بعد یہ ٹورنامنٹ 3 سال بعد جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا جس میں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

اس کے بعد یہ ٹورنامنٹ 4 سال بعد 2013 میں دوبارہ انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوا جس میں بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوا۔

2013 کے ایونٹ کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کو ختم کر کے ’آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے اپنے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے 2017 میں ایونٹ کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ کیا۔

دلچسپ حقائق

اس ٹورنامنٹ کو اب تک 6 ٹیموں نے اپنے نام کیا ہے جو آئی سی سی کے کسی بھی بڑے ایونٹ کو جیتنے والی ٹیموں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

پاکستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے وہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیمیں ہیں جو اب تک یہ ٹائٹل نہیں جیت پائی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم اب تک چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل نہیں کر پایا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کو جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلی مرتبہ کوئی آئی سی سی ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارت اور آسٹریلیا یہ ٹائٹل 2 مرتبہ اپنے نام کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا وہ واحد ٹیم ہے جس نے مسلسل دو مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

بھارتی ٹیم 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی کی چیمپیئن اور 15 میچ جیت کر ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے— فوٹو: اے ایف پی
بھارتی ٹیم 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی کی چیمپیئن اور 15 میچ جیت کر ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا ایک مرتبہ اس ٹائٹل کا دفاع کرنے میں بھی کامیاپ ہوئی ہے۔

بطور میزبان ٹیم اب تک سری لنکا چیمپیئنز ٹرافی کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انگلینڈ میں دو مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی منعقد ہوئی اور دونوں مرتبہ اس نے فائنل تک رسائی حاصل کی اور بد قسمتی سے دونوں ہی مرتبہ اسے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت، جنوبی افریقہ اور کینیا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتے ہوئے پہلے ہی مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں تھیں۔

بنگلہ دیش وہ واحد ٹیم ہے جس نے اپنے ہی ملک میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں اب تک سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا اعزاز بھارت، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے پاس ہے، تینوں ٹیمیں اب تک کل 24 میچ کھیل چکی ہیں۔

ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ بھارت نے جیتے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024