• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ریکارڈ

شائع June 1, 2017
تمیم اقبال سنچری کی تکمیل پر مشفیق الرحیم سے مبارکباد وصول کر رہے ہیں— رائٹرز
تمیم اقبال سنچری کی تکمیل پر مشفیق الرحیم سے مبارکباد وصول کر رہے ہیں— رائٹرز

اوول: بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیا ریکارڈ بنا دیا۔

اوول میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال نے تیسری وکٹ کیلئے 166 رنز کی شراکت قائم کر کے ایشیا سے باہر بنگلہ دیش کیلئے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ قائم کردیا۔

تمیم اقبال 128 اور 79 رنز بنا کر یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ 2015 میں مشیفق الرحیم اور محموداللہ نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا اور 141 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے کسی بھی وکٹ کیلئے ون ڈے میں سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی مشفیق ارحیم اور تمیم اقبال کے پاس ہی ہے جنہوں نے پاکستان کے خلاف 178 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024