• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وہاب انجری کا شکار

شائع May 30, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017
فاسٹ باؤلر وہاب ریاض گھٹنے میں تکلیف کے باعث باؤلنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے— فائل فوٹو: اے ایف پی
فاسٹ باؤلر وہاب ریاض گھٹنے میں تکلیف کے باعث باؤلنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے— فائل فوٹو: اے ایف پی

چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بس ہونے کو ہے اور اس سلسلے میں تمام ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا ہے۔

چار جون کومیگا ایونٹ کا سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس کا پوری دنیا انتظار کررہی ہے ۔بڑے میچ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔۔

برمنگھم میں بارش کے باوجود بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس میں مصروف پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو اس وقت دھچکا لگا جب وہاب ریاض ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض گھٹنے میں تکلیف کے باعث باؤلنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے تاہم جم ٹریننگ کے بعد وہاب نے رننگ بھی کی۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر کے پٹھوں میں معمولی کھنچاؤ ہے لیکن ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل وہاب ریاض مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024