• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وارم اپ میچ میں انڈیا کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست

شائع May 28, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017
محمد شامی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ کوہلی نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی—  فوٹو: اے ایف پی
محمد شامی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ کوہلی نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

لندن: بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو بارش متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 45 رنز سے شکست دے دی۔

لندن کے دی اوول گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت نہ ہو سکا۔

مارٹن گپٹل صرف 9 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی وکٹ بن گے لیکن لیوک رونشی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کین ولیمسن کے ساتھ مل کر اسکور کو 63 تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر شامی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے لگاتار دو گیندوں پر ولیمسن اور نیل بروم کو پویلین لوٹا کر نیوزی لینڈ بیٹنگ کو بڑا نقصان پہنچایا۔

کوری اینڈرسن کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا جبکہ لیوک رونچی کے پویلین لوٹنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی بڑا اسکور کرنے کی آخری امید بھی دم توڑ گئی۔

جمی نیشام نے اختتامی اوورز میں کچھ مزاحمت کی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نبھانے پر آمادہ نہ ہو اور پوری ٹیم 189 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کیویز کی جانب سے لیوک رونچی 66 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے نیشام نے ناقابل شکست 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں اجنکیا راہانے جلد ہی پویلین لوٹ گئے لیکن کپتان ویرات کوہلی اور شیکھر دھاون نے دوسری وکٹ کیلئے اچھی ساجھے داری قائم کر کے اسکور کو 98 تک پہنچا کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کر دیا۔

دھاون 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو دنیش کارتھک بھی بغیر کوئی رنز بنائے ٹرینت بولٹ کی وکٹ بن گئے۔

اس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے 52 رنز بنانے والے کوہلی کے ساتھ اسکور کو 129 پہنچایا ہی تھا کہ میچ میں بارش کی آمد ہو گئی جس کے بعد یہ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہندوستانی ٹیم میچ میں 45 رنز سے فاتح قرار پائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024