• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وارم اپ میچ: سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کامیاب

شائع May 27, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017
ایرون فنچ نے 11 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 137 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز
ایرون فنچ نے 11 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 137 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے وارم اپ میچ میں ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکن بلے باز ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار نظر آئے اور وقے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔

49 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 92 رنز تک چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور کاپوگیدرا 30 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے تو سری لنکن ٹیم 152 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو چکی تھی۔

اس موقع پر کپتان اینجلو میتھیوز کا ساتھ نبھانے اسیلا گونارتنے آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 91 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

اختتامی اوورز میں گونارتنے اور سکیگو پرسنا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم نے 318 رنز کا معقول مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔

سری لنکا کی جانب سے میتھیوز95، گونارتنے 70، نروشن ڈکویلا 41 اور پرسنا 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں ایرون فنچ کی جارحانہ بیٹگ کی بدولت آسٹریلین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک ان کا ساتھ نہ نبھا سکا۔

ڈیوڈ وارنر 19، کرس لن 19، موئسز ہینریکس 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے لیکن آسٹریلیا کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 109 گیندوں پر 11 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 137 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے ایرون فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر گلین میکس ویل بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

218 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں آسٹریلیا کی فتح کے امکانات معدوم ہوتے نظر آ رہے تھے لیکن ٹریوس ہیڈ نے اس موقع پر اپنی ٹیم کی ڈوبتی ناؤ پار لگانے کا بیڑا اٹھایا۔

دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود انہوں نے ذمے داری سے بیٹنگ جاری رکھی اور 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ ختم ہونے سے دو گیندیں قبل ہی اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹ سے فتح دلا دی۔

ایونٹ کے دوسرے وارم اپ میچ میں کل پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024