• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ سب سے مشکل ٹیم قرار

شائع May 26, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017
ہندوستانی ٹیم کے کپتان انگلینڈ پہنچنے پر چیمپیئنز ٹرافی کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے— فوٹو: رائٹرز
ہندوستانی ٹیم کے کپتان انگلینڈ پہنچنے پر چیمپیئنز ٹرافی کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے— فوٹو: رائٹرز

ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کی سب سے مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش ٹیم میں کوئی کمزوری نہیں اور ایونٹ میں انہیں ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔

کوہلی نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ کی ٹیم بہت متوازن ہے۔ یہ دنیا کی دو بہترین متوازن ٹیموں میں سے ایک ہے۔ ان کی بیٹنگ نویں، دسویں نمبر تک جاری رہتی ہے اور یہ تمام کھلاڑی جارح مزاج بلے باز ہیں۔ پانچ سے چھ کھلاڑی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کرتے ہیں اور یہ دنیا کے بہترین چابکدست فیلڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ٹیم کو ہرانا تمام ٹیموں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا کیونکہ ورلڈ کپ 2015 کے بعد انہوں نے اپنے کرکٹ کھیلنے کے انداز کو بہت بدل لیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کوہلی نے یہاں تک کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلش ٹیم کی کوئی کمزوری نہیں کیونکہ وہ تمام پچاس اوورز صرف اٹیک کی حکمت عملی کے ساتھ کھیلتے ہیں اور یہی چیز انہیں بقیہ تمام ٹیموں سے ممتاز کرتی ہے۔

مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ میں پہلے اہم آئی سی سی ٹورنامنٹ میں بحیثیت کپتان کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ ہماری ٹیم پچھلی مرتبہ سے زیادہ مضبوط ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024