• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مانچسٹر دھماکوں کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی سخت

شائع May 23, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017

مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اور ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے اور کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے اسے مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع برٹش ایرینا میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکا امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہوا اور یہ 2005 میں لندن انڈر گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سب سے بدترین حملہ ہے۔

یکم جون سے برطانیہ میں چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہو گا جہاں اوول، کارڈف اور ایجبسٹن 18 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ 24 جون سے تین شہروں میں ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ان دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انگلش کرکٹ بورڈ دونوں ٹورنامنٹس کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت اور بہترین سیکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ٹورنامنٹ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ، انگلش کرکٹ بورڈ اور دئگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مکمل حفاظت فراہم کرتے ہوئے سخت ترین سیکیورٹی پلان یقینی بنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024