• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

چیمپئنز ٹرافی: اَن فٹ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل منتخب

شائع May 23, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017
حارث سہیل— فائل فوٹو
حارث سہیل— فائل فوٹو

لاہور: انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان فٹ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرلیا گیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے عمر امین، حارث سہیل اور آصف ذاکر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ٹرینر نے تینوں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا اور اس کے نتائج کی روشنی میں مڈل آرڈر بیٹسمین اور لفیٹ آرم اسپنر حارث سہیل کو عمر اکمل کی جگہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص فٹنس، عمر اکمل چیمپئنز ٹرافی سے باہر

دوسری جانب عمر اکمل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وطن واپس جاکر اپنی فٹنس بہتر بنانے پر کام شروع کردیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگی جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنا ہوتا ہے، فٹنس برقرار نہ رکھنے پرعمر اکمل کو واپس بلایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ایجبسٹن میں تیاریاں

انضمام نے کہا کہ حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں پرفارم کیا ہے، عمر اکمل کو فٹنس پر توجہ دینا ہوگی، وہ آسٹریلیا کے دورے میں بھی فٹ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ہر سیریز سے پہلے فٹنس ٹیسٹ لیتی ہے، پاکستان کپ سے پہلے عمر اکمل فٹ تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عمر اکمل دوسری بار فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں اور اس سے قبل ناقص فٹنس کی وجہ سے انہیں دورہ ویسٹ انڈیز سے بھی ڈراپ کیا گیا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024