• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک بھارت میچ: ’دباؤ جھیلنے والی ٹیم کامیاب ہو گی‘

شائع May 23, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017

برمنگھم: پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور ہندوستان کے مابین میچ میں جو ٹیم دباؤ جھیلنے میں کامیاب رہی، وہ کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دورہ ویسٹ انڈیز میں طویل اسپیل کیے۔ میں اپنی سوئنگ اور لائن و لینتھ دوبارہ حاصل کر رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ بہتر ہو رہی ہے۔ یہاں کی کنڈیشنز باؤلرز کیلئے موزوں ہیں لہٰذا امید ہے کہ میں بھی یہاں کامیاب رہوں گا۔

فاسٹ باؤلر نے امید ظاہر کی کہ دورہ ویسٹ انڈیز کی طرح چیمپیئنز ٹرافی میں بھی قومی بیٹسمین اور باؤلرز اپنی بہترین کاکرردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان اور روایتی حریف ہندوستان کے درمیان میچ چار جون کو کھیل جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024