• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: 4 بچوں کی ماں کا شوہر کے ہاتھوں قتل

شائع May 19, 2017

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر 4 بچوں کی ماں کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کردیا۔

سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل پولیس کے افسر کا کہنا تھا کہ 50 سالہ بخت ناما نامی خاتون کو جمالی گوٹھ میں ان کے شوہر نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس نے کہا کہ مقتولہ کو جسم کے مختلف حصوں پر 5 گولیاں ماری گئی تھیں۔

بخت ناما کے شوہر کو پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

پولیس افسر نے کہا کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو ’غیرت‘ کے نام پر قتل کیا، لیکن پولیس کو اس کے اس بیان پر یقین نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک شخص مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

سکھن پولیس کے مطابق 35 سالہ نیلم نامی خاتون کو اس کے والد جہانزیب نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024