• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی کٹ متعارف

شائع May 19, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے تمام ٹیموں کی جرسی کی رونمائی کر دی ہے۔

عالمی ایونٹ کیلئے آئی سی سی کے قانون کے مطابق تمام ٹیموں کو یکساں ڈیزائن کی حامل شرٹ دی گئی ہے جس میں ٹیموں کا روایتی رنگ جرسی پر نمایاں ہے۔

پاکستانی ٹیم کی جرسی پر جھنڈے کا گہرا ہرا رنگ نمایاں ہے جبکہ دونوں سائیڈ پر ہلکا سبز رنگ دیا گیا ہے اور شرٹ کی ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کا لوگو نمایاں ہیں۔

پاکستان 4 جون کو برمنگھم میں ہندوستان کے خلاف میچ سے چیمپیئنز ٹرافی کی مہم کا آغاز کرے گا جس کے بعد جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے میچز کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024