• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان بھارت کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی جیتے گا: چیف سلیکٹر

شائع May 18, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹارگٹ صرف بھارت کو شکست دینا نہیں بلکہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا بھی ہے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مسلم جیم خانہ کے سالانہ کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے انضمام الحق کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 'ہم انگلینڈ صرف بھارت کو شکست دینے نہیں جارہے بلکہ ہمارا بنیادی مقصد چیمپیئن شپ اپنے نام کرنا ہے'۔

واضح رہے کہ پاکستان 4 جون کو برمنگھم میں چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف کھیلے گا۔

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2004 میں ان کی کپتانی میں انگلینڈ کے اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم انگلینڈ روانہ

انضمام نے کہا کہ 'ہم دوبارہ سے جیت سکتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے تمام میچز جیتنے کے لیے بھرپور محنت کرے گی۔

انضمام کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں ملنے والی کامیابی تمام کھلاڑیوں کے مورال میں اضافے کا سبب بنی اور سب کھلاڑی انگلینڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں، جس کے لیے تربیتی کیمپ بھی لگایا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے کئی کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ ہوچکے ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اپنی طالب علمی کے دور میں وہ مسلم جیم خانہ کی طرف سے کھیلا کرتے تھے۔

جیم خانہ سے سامنے آکر پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے دیگر کھلاڑی احمد شہزاد، کامران اکمل، اور توفیق عمر بھی تقریب کا حصہ تھے۔


یہ خبر 18 مئی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024