• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:38pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:54pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:31pm
  • ISB: Asr 4:46pm Maghrib 6:38pm

پاکستانی نژاد، فواد کو آسٹریلوی شہریت مل گئی

شائع July 2, 2013

اے ایف پی فائل فوٹو .--
اے ایف پی فائل فوٹو .--

پاکستان میں پیدا ہونے والے لیگ اسپنر فواد احمد کو منگل کو باقاعدہ آسٹریلوی شہریت مل گئی اور اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کے خلاف رواں ماہ کی 10 تاریخ سے شروع ہونے والی ایشز سیریز میں ان کی شمولیت میں حائل، آخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی-

سابق وفاقی وزیر برائے امیگریشن، برینڈن اوکونر نے سینیٹ میں خصوصی کیسز میں تیزی سے شہریت دینے کے قانون کی منظوری کے دو ہفتے کے اندر ہی اس بات کا اعلان کیا-

اس موقع پر احمد کا کہنا تھا کہ "یہ ایک لمبا سفر تھا اور ایک لمبی جدوجہد تھی-" احمد سنہ 2010 میں شارٹ ٹرم ویزہ پر آسٹریلیا آئے تھے اور انہوں نے یہاں پناہ کی درخواست اس بنا پر دائر کی تھی کہ انھیں انتہا پسندوں کی جانب سے، خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک این جی او کے لئے کام کرنے پر، جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں-

احمد جن کو امید ہے کہ وہ شین وارن کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پر کر پائیں گے، نے مزید کہا کہ "میرے لئے شہریت ملنے کا انتظار بہت مشکل تھا، خاص طور پر کرکٹ کے لئے، میں اس ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں جس سے میں اپنی اپنا شکریہ ادا کر سکوں-"

واضح رہے کہ سنہ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی 0-5 سے کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد، شین وارن نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی- اپنے کیریئر میں وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں تھیں- ان کے بعد، آسٹریلیا نے تقریباً ایک درجن کے قریب سلو بولرز کو آزمایا ہے لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں رہا-

انگلینڈ نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے اور آسٹریلیا نے ایشز کے لئے اپنے اسکواڈ میں صرف ایک اسپنر، نیتھن لیون کو ہی شامل کیا ہے-

احمد کا کہنا ہے کہ ان کا فوری طور پر ٹارگٹ یہ ہو گا کہ وہ آسٹریلیا کی اے ٹیم کی طرف سے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیلیں اور وہ ایشز سیریز میں ان کی شمولیت کے حوالے سے ہونے والی چھ میگویوں پر زیادہ دھیان نہیں دے رہے-

ابتک 15 فرسٹ کلاس میچوں میں 41 وکٹیں لینے والے احمد نے کہا کہ "میری کوشش ہو گی کہ میں ان دوروں پر اچھا کھیل پیش کروں اور پھر سب کچھ سلیکٹرز پر منحصر ہو گا- آسٹریلیا کی ایشز اور آنے والے دوسرے ٹورنامنٹس مے نمائندگی کرنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہو گی-

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025