• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھ میچوں کے تمام ٹکٹ فروخت

شائع May 12, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017

چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز میں ابھی 20 دن کا وقفہ ہے لیکن ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی اس کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور روایتی حریفوں پاکستان، انڈیا اور آسٹریلیا، انگلینڈ کے درمیان میچوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی 2017 یکم جون سے 18 جون تک انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلی جائے گی جہاں چار جون کو روایتی حریفوں پاکستاناور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جس کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ انڈیا کے میچوں کے تمام اور انگلینڈ کے اک میچ کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے بتایا کہ 15 میں سے آٹھ مچیوں کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں اور اس موقع پر ہی 2013 کے ایڈیشن کے مقابلے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ مانگ ہندوستان اور پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا اور اوول میں 18 جون کو ہونے والے فائنل میچ کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024