• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

گستاخانہ مواد کیخلاف پی ٹی اے کی آگاہی مہم

شائع May 10, 2017

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے گستاخانہ مواد انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف آگاہی مہم شروع کردی۔

اس آگاہی مہم کے دوران پی ٹی اے سوشل میڈیا صارفین کو مطلع کررہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر موجود گستاخانہ مواد کو پہچانیں اور جو لوگ غفلت میں اس پر رد عمل ظاہر کردیتے ہیں وہ بھی ایسا کرنے سے باز رہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں چلنے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد کی موجودگی کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ٹھوس اقدامات کی ہدایت جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ مواد: فیس بک اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند

اس کے علاوہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن، ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن بھی پی ٹی اے پر گستاخانہ مواد کے خلاف ایکشن لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

موبائل فون پر صارفین کو پی ٹی اے کی جانب سے جو میسج بھیجا جارہا ہے اس میں لکھا ہے کہ : ’انٹرنیٹ پر کسی بھی قسم کا گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنا یا شیئر کرنا قانون کے تحت قابل تعزیر جرم ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانونی کارروائی کے لیے پی ٹی اے کو [email protected] پر رپوٹ درج کرائیں‘۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر (لیگل) ناصر ایاز نے پارلیمانی کمیٹی کو یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اپ لوڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024