• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

’ٹوائلٹ‘ کا تذکرہ سُن کر نریندر مودی مسکرا دیئے

شائع May 9, 2017 اپ ڈیٹ August 8, 2017

بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے شروع کی گئی کلین انڈیا مہم (صاف بھارت) سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔

اس فلم کی تشہیر کا آغاز تو ابھی تک نہیں ہوا، تاہم اکشے کمار نے اس فلم کے سلسلے میں نریندر مودی سے ملاقات کرلی۔

اور اس فلم کے نام کو سُن کر صرف شائقین کو ہی نہیں نریندر مودی کو بھی ہنسی آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کا بیٹا بھی 'صاف ہندوستان' مہم کا حصہ

اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی، جس پر اداکار نے لکھا ’نریندر مودی سے ملاقات کی اور اپنی نئی فلم ٹوئلٹ ایک پریم کھتا کے بارے میں بتانے کا موقع ملا، وہ نام سُن کر ہی مسکرا دیئے اور میرا دن بن گیا‘۔

نریندر مودی نے بھی اکشے کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’ملاقات کرکے خوشی ہوئی‘۔

خیال رہے کہ 45 سالہ اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ ہندوستان میں ہر گھر میں ٹوئلٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ہے جس سے صحت سے متعلق مسائل می کمی لائی جاسکے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر مرکزی اداکارہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی ریلیز رواں سال 2 جون کو متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صاف ہندوستان مہم: مودی جھاڑو لیے دہلی کی سڑکوں پر

یاد رہے کہ 2014 میں مہاتما گاندھی کے جنم دن کے موقع پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کے تحت وزیر اعظم نریندرا مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کردی تھی۔

اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے ہندوستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے جہاں انڈیا میں جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے باعث دنیا بھر میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024