• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

موڈیز: پاکستان کی ’بی تھری‘ ریٹنگ برقرار

شائع May 8, 2017

عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے پاکستان کی مستحکم مجموعی ملکی پیداوار کی ترقی، مہنگائی اور مالی خسارے میں کمی کو سراہتے ہوئے ملک کی ’بی تھری‘ ریٹنگ کو برقرار رکھا ہے۔

موڈیز کی انویسٹر سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ستمبر 2016 میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ تین سالہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کی کامیاب تکمیل اور 2015 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز سے ترقی کے اثرات میں بہتری آئی ہے۔

تاہم پاکستان کو مستقبل میں چند چیلنجز درپیش رہیں گے جن میں قرضوں کے واجبات، خستہ حال انفراسٹرکچر اور بیرونی ادائیگیاں بڑے چیلنجز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ منفی سے مثبت کردی

موڈیز کے مطابق محصولات میں کمی کے باعث قرضوں کی ادائیگی میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی اور اشیا کی درآمدات میں اضافے کا نتیجہ خارجی اکاؤنٹ پر دباؤ کی تجدید کی صورت میں نکلا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سی پیک منصوبہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024