• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان نے ناک چھدوالی، مگر کیوں؟

شائع May 3, 2017

بولی وڈ اداکار عامر خان کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کہا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے نئے حیرت انگیز انداز سے مداحوں کو حیران کردیا۔

And when you meet 'Inspiration' in the process !! #aamirkhan #perfectionist

A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on

عامر خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ اداکار سشانتھ سنگھ راجپوت کے ساتھ موجود ہیں، اس تصوہر میں جو بات توجہ کا مرکز بن رہی ہے وہ یہ ہے کہ عامر خان کی جانب سے اپنی ناک چھد وانا۔

عامر اس تصویر میں ناک میں ایک موتی پہنے نظر آئے، اور ہر کوئی ان کے اس نئے انداز کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: ’امیتابھ کے ساتھ کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا ہوگا‘

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ عامر خان نے یہ انداز اپنی اگلی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' کے لیے اپنایا ہے۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوگا جب عامر خان نے اپنی فلم کے لیے منفرد روپ اپنایا، وہ اپنی کامیاب فلمز ’گجنی‘، ’دھوم 3‘ اور ’دنگل‘ کے لیے بھی حیرت انگیز روپ اپنا چکے ہیں۔

عامر خان نے اپنی فلم ’دنگل‘ میں 25 کلو وزن بڑھایا تھا، جس کی وجہ فلم میں ان کا پہلوان کا کردار تھا۔

فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' کی بات کی جائے تو اس فلم میں عامر خان کے ہمراہ امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کا نیا اشتہار: بیٹوں اور بیٹیوں میں برابری کا پیغام

اس سے قبل عامر خان کی سکھ کے روپ میں چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی، جس کے بعد شائقین کا ماننا تھا کہ وہ اپنی فلم میں سردار بنیں گے، تاہم بعدازاں ان کا ایک اشتہار سامنے آیا جس سے واضح ہوگیا کے وہ روپ ان کی فلم کے لیے نہیں۔

فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024