• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی

شائع April 28, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 181 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منفی رجحان کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 49 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

حجم کے لحاظ سے انجینئرنگ اور کمرشل بینکس کے شعبے نمایاں رہے، جبکہ ہفتے کے آغاز میں تیزی کے بعد آخری روز مندی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 346 پوائنٹس کی کمی

کاروباری سیشن کے اختتام تک 11 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 11 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 151 کی قدر میں اضافہ، 210 کے بھاؤ میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی

سب سے زیادہ عائشہ اسٹیل مل کے 2 کروڑ 90 لاکھ خرید و فروخت ہوئے، اینگرو پولیمر کے 2 کروڑ 17 لاکھ شیئرز، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے ایک کروڑ 57 لاکھ، کے الیکٹرک کے ایک کروڑ 42 لاکھ جبکہ دیوان سیمنٹ کے ایک کروڑ 28 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024