• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 50 ہزار کی سطح عبور کرگیا

شائع April 24, 2017 اپ ڈیٹ April 25, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 403 پوائنٹس (0.18 فیصد) اضافے کے بعد 50 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس 403 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50 ہزار 111 کی سطح پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے جاری ریسرچ نوٹ کے مطابق ’کے ایس ای 100 انڈیکس کی تیز رفتاری پیر کے روز بھی جاری رہی جس کے باعث وہ تقریباً 3 ماہ بعد 50 ہزار سے زائد کی سطح پر بند ہوا۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ ہیرا پھیری: مشتبہ بروکرز کےخلاف تحقیقات کا حکم

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی کا کہنا تھا کہ ’تیل، بینکنگ اور آٹو سیکٹر کے اچھے مالیاتی نتائج نے اسٹاک مارکیٹ پر کافی اثر ڈالا ہے۔‘

پیر کے روز ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 13 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد رہی۔

مجموعی طور پر حصص مارکیٹ میں 39 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 22 ارب 21 کروڑ روپے رہی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی

کل 388 شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 222 کی قیمتوں میں اضافہ، 154 کے بھاؤ میں کمی اور 12 کی قدر میں استحکام رہا۔

سیمنٹ، انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور آئل و گیس کے شعبے کاروباری حجم کے لحاظ سے نمایاں رہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024