• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

اسٹاک مارکیٹ ہیرا پھیری: مشتبہ بروکرز کےخلاف تحقیقات کا حکم

شائع April 22, 2017

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہیرا پھیری کرنے والے مشتبہ اسٹاک بروکرز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے والے بروکرز کے نام نہیں بتائے گئے، تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی سالوں سے حصص کی قیمتوں پراثر ڈالنے کے ہتھکنڈوں کو بیان کیا گیا۔

ایس ای سی پی کے بیان میں کہا گیا کہ ’ان سیکیورٹی بروکرز نے سرمایہ کاروں کو دھوکا دینے کے لیے جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ کے کام میں مداخلت کی۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی

بیان کے مطابق بروکرز شیئرز کے کاروبار کے آغاز سے قبل منسوخی کے پیشگی ارادے کے ساتھ بولیوں اور پیشکش کا حصہ بنے، جسے عام طور پر ’جعل سازی‘ کہا جاتا ہے اور اس کے ذریعے مارکیٹ سرگرمی کا حصہ ہونے کا جھوٹا تاثر دیا جاتا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ’کے ایس ای 100‘ انڈیکس میں 2017 کے دوران اب تک 3 اعشاریہ 97 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے، جس کے بعد یہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 49 ہزار 708 کی سطح پر بند ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024