• KHI: Fajr 4:59am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:19am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:21am Sunrise 5:46am
  • KHI: Fajr 4:59am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:19am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:21am Sunrise 5:46am

’افغانستان کو تنہا چھوڑنے والے ہی نائن الیون سے متاثر ہوئے‘

شائع April 18, 2017

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے افغانستان کو تنہا چھوڑا وہی نائن الیون سے متاثر ہوئے جبکہ اگر طالبان کو پہلے الیکشن میں شامل کرلیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے قومی اکیڈمی برائے ادبیات میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی سلامتی صرف سرحدوں تک محدود نہیں اور اگر لوگ محفوظ نہیں تو قومی سلامتی کو مکمل نہیں کہا جاسکتا۔‘

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ’قومی سلامتی کے معاملات کو عالمی صورتحال کے تناظر میں دیکھنا ہوگا، سائبر سیکیورٹی،عالمی سیاست، بین الاقوامی اقتصادیات اور عالمی ملٹری معاملات سب کے سب قومی سلامتی کا حصہ ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی سلامتی پاکستان سے جڑی ہے:ناصرجنجوعہ

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، روس ۔ افغانستان جنگ ہو یا نائن الیون ہم کسی میں شریک نہیں لیکن بھگت رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس وقت یہ سوچ تھی کہ روس افغانستان آیا تو اگلی باری ہماری ہوگی، اس مقصد کے لیے ہمارے جہاد کا نام استعمال کیا گیا اور ہمارے مدارس کو استعمال کیا گیا۔‘

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم افغانستان کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو کیا آج افغانستان ہوتا، اگر ہم روس کو راہداری فراہم کردیتے تو کیا آج امریکا اکیلا سپر پاور نہ ہوتا، روس کی شکست کے بعد افغانستان کو سب چھوڑ کر نکل گئے اور دنیا بھر کے جہادی عناصر نے یہاں ڈیرے ڈال دیئے۔‘

مزید پڑھیں: ’مشرق وسطیٰ سے متعلق غیرجانبدارانہ مؤقف برقرار‘

انہوں نے کہا کہ ’جن لوگوں نے افغانستان کو تنہا چھوڑا وہی نائن الیون سے متاثر ہوئے، جبکہ اگر طالبان کو پہلے الیکشن میں شامل کر لیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردی کی اس جنگ میں ہمیں بہت زخم لگے ہیں، ہم پر الزام ہے کہ ہم ڈبل گیم کر رہے ہیں، جبکہ اگر ہم افغان طالبان کے ساتھ ہوتے تو پاکستانی طالبان ہم سے کیوں لڑتے۔‘

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Apr 19, 2017 09:52pm
نائن الیون سے تو پاکستان بہت ہی زیادہ متاثر ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025