• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am

مشعال کے قتل پر اقوام متحدہ کا اظہارافسوس

شائع April 15, 2017

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بونے نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشعال خان کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس بات پر افسوس ہے کہ مشعال کا قتل ایک تعلیمی ادارے میں ہوا اور قاتل ان کے ساتھی طالب علم ہیں۔

اقوم متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ پاکستان کو مشعال کے قاتلوں کو قانون کےمطابق سزا دینی چاہیے۔

نیل بونے کا مشعال کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشعال خان کے قاتل کروڑوں طلبا کے لیے بدنامی کا باعث ہیں اور ان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں ہونے والے مختلف معاہدوں کا رکن ہے اس لیے اس طرح کے حادثات کو دوبارہ پیش آنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ دوروز قبل مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم مشعال خان کو یونیورسٹی کے طلبا نے توہین رسالت کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی ہلاکت ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے واقعے کی عدالتی انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے سمری پشاورہائی کورٹ کو بھیج دی ہے جہاں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عدالتی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کردیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مشعال کی جانب سے توہین رسالت کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

دوسری جانب سے ایف آئی آر میں نامزد آٹھ ملزمان کو مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

بدرالدین Apr 15, 2017 03:26pm
بڑے مزے کی بات ہے کہ جب پاکستان میں کوئی ایک بھی مسلم مرتاہے تو اقوام متحدہ کو بہت دکھ ہوتا ہے لیکن جب غیر مسلم ممالک میں چاہے جتنا بھی مسلم مارے جائیں تو اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، مثال کے طور پر کشمیر ہی کو لے لیجئے، وہاں کشمیری مسلم کے ساتھ بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن اقوام متحدہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگتا، کیا کہنا ایسے دیانتدار اقوام متحدہ کو۔
ahmak adamı Apr 15, 2017 03:55pm
Ask them to get the culprits punished.

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025