• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اپنی کمپنی کا قیام: فوربز فہرست میں 2 پاکستانی شامل

شائع April 13, 2017

نیویارک: مشکلات اور مسائل کے باوجود 30 سال کی عمر میں اپنی کمپنی بنانے والے 600 ایشیائی نوجوانوں کی فہرست میں 2 پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں۔

معروف امریکی جریدے فوربز نے 30 سال سے کم عمر کے ان ایشیائی افراد کی فہرست جاری کردی، جنہوں نے 20 مختلف شعبوں میں نمایاں کارکرددگی دکھائی اور اپنا مقام بنایا۔

ان شعبوں میں ٹیکنالوجی، ای کامرس، اسپورٹس، میڈیا، سوشل سائیٹس کی تخلیق اور فنانس سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

فوربز یہ فہرست ہر سال جاری کرتا ہے، اس فہرست میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی الگ الگ فہرست تیار کی جاتی ہے۔

وقاص علی، تصویر بشکریہ فوربز
وقاص علی، تصویر بشکریہ فوربز

سال 2017 کی جاری کردہ فہرست میں ایشیا کے 600 افراد کے نام شامل ہیں، جن میں کئی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں چین، بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت ایشیا کے مختلف ممالک کے افراد کے نام شامل ہیں۔

پاکستان کے 27 سالہ بلال اطہرانٹرپرائز ٹیکنالوجی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ 29 سالہ وقاص علی ریٹیل اینڈ کامرس کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

اطہر علی، تصویر بشکریہ فوربز
اطہر علی، تصویر بشکریہ فوربز

وقاص علی کو مارخور کے شریک بانی کی حیثیت میں اس فہرست میں شامل کیا گیا، ان کی کمپنی جوتوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی دیگر چیزوں کی آن لائن فروخت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

بلال اطہر کو وائی فائیگن نامی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (س ای او) کی حیثیت میں ٹیکنالوجی کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

ان کی کمپنی بڑی تجارتی کمپنیز کو سوشل میڈیا پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے سمیت صارفین کے ڈیٹا سے متعلق تجزیہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024