• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جیو نیوز کے مارننگ شو پر 5 دن کی پابندی عائد

شائع March 31, 2017

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نامناسب اور قابلِ اعتراض مناظر دکھانے پر جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ کو 5 دن کے لیے معطل کرتے ہوئے چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پروگرام پر پابندی کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا جو 7 اپریل تک جاری رہے گی۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ 17 مارچ کے مارننگ شو میں جیو نے قابل اعتراض مواد نشر کرکے الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی لہذا پیمرا آرڈیننس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعات 27 اور 29 کے تحت پروگرام پر 5 روز کی پابندی اور چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پیمرا کے حکم نامے میں جیو نیوز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ چینل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ادارے کی نگراں کمیٹی کو فعال بنائے اور نشریات میں تاخیری نظام کو نافذ کرے۔

پریس ریلیز کے مطابق پیمرا کے حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002 کی دفعہ 30 کے تحت لائسنس معطلی کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پیمرا نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر عامر لیاقت حسین اور ان کے بول نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام 'ایسا نہیں چلے گا' پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmak adami Mar 31, 2017 11:54pm
is it enough?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024