• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گلوبل ٹیچر پرائز تقریب میں ماہرہ اور رنبیر ساتھ ساتھ

شائع March 20, 2017 اپ ڈیٹ March 21, 2017
تقریب میں ماہرہ خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ نظر آئے—۔
تقریب میں ماہرہ خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ نظر آئے—۔

دبئی میں منعقدہ گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب میں رواں برس بولی وڈ فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

ماہرہ خان نے اس پلیٹ فارم اور موقع کا پورا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شہرت کی کہانی اور اس میں اپنے اساتذہ کے کردار کا ذکر کیا۔

خیال رہے کہ ورکی فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ منعقد ہونے والی اس تقریب میں تعلیم کے شعبے میں بے مثال کردار ادا کرنے والے ایک استاد کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام دیا جاتا ہے۔

رواں برس کینیڈا سے تعلق رکھنے والے استاد میگی میک ڈونل اس ایوارڈ کے فاتح قرار پائے جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی سلیمہ بیگم ٹاپ 10 فائنلسٹ کا حصہ تھیں۔

اس خاص تقریب میں شریک اداکارہ ماہرہ خان کو نیشنل ٹیچر پرائز کے فاتح کا اعلان کرنے کی دعوت دی گئی اور اس موقع پر انہوں نے اپنے بچپن کے واقعات حاضرین سے شیئر کیے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ 'چند منٹ کا وقت اپنے بچپن اور اس میں اپنے اساتذہ کے اہم کردار کو بیان کرنے کے لیے ناکافی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اساتذہ ایک شرمیلی سی لڑکی کو اس کے خوابوں پر بھروسہ کرنا سکھانا جانتے ہیں، ہم آج ریڈ کارپٹ پر واک کرتے ہیں، ہم اُن مقاصد کی حمایت کرتے ہیں جو ہمارے دل کے قریب ہیں، میں کھلاڑیوں، اداکاروں کی بات کررہی ہوں، لوگ اپنی کامیابی کا جشن مناتے ہیں لیکن ایک نسل کو پروان چڑھانے اور سنوارنے والے اساتذہ کا شکریہ ادا نہیں کیا جاتا حالانکہ وہی اصل ستارے ہیں'۔

اس تقریب کی خاص بات صرف ماہرہ کا یہ پیغام ہی نہیں تھا بلکہ رئیس کی ہیروئین کو تقریب میں بولی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

دونوں اداکار تقریب میں ایک ساتھ آئے اور ہر موقع پر ساتھ ساتھ دکھائی دیئے۔

پاکستانی فیشن لیبل 'فنک ایشیا' کی مالک اور ڈائریکٹر ہما عدنان بھی تقریب میں شریک تھیں۔

مشہور پاکستانی ڈیزائنر نے رنبیر کپور کو اپنی ڈیزائن کردہ شیروانی بھی گفٹ کی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی گلوکار اداکار علی ظفر نے کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024