• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

پی ایس ایل فائنل: غیرملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد

شائع March 5, 2017
پشاورزلمی کے 4 غیرملکی کھلاڑی لاہور آگئے ہیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر
پشاورزلمی کے 4 غیرملکی کھلاڑی لاہور آگئے ہیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل کے لیے پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔

پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، اوپنر ڈیوڈ ملان ، فاسٹ باؤلر کرس جورڈن، اور آل راؤنڈر مارلن سیمیولز شامل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کے علاوہ زمبابوے کے شون اروائن بھی لاہور پہنچے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عہدے دارویوین رچرڈز اور جولین فاؤنٹین بھی رات گئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔

پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کے لیے سب سے پہلے پاکستان آنے والے کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بنگلہ دیشی کھلاڑی انعام الحق ہیں جو پہلے ہی لاہور پہنچ گئے تھے۔

قبل ازیں پشاورزلمی کے کھلاڑی کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی، عمران خان جونیئر اور محمد اصغر لاہور پہنچے جن کے ساتھ قومی ٹیم کےسابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقاریونس بھی تھے۔

لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں کو ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے حصار میں ائرپورٹ سے باہر لایا گیا۔

پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دودن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے پانچوں غیرملکی کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آئیں گے تاہم ہفتے کی صبح سمت پٹیل کا این اوسی جاری ہونے میں تاخیر ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:پشاورزلمی کی ٹیم پی ایس ایل فائنل کیلئے لاہور پہنچ گئی

پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں پولیس کے علاوہ پنجاب رینجرز اور پاک فوج کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بغیر پروٹوکول قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 'انتظامات ہر صورت اعلیٰ سے اعلیٰ ہوں،معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، رات کو بھی جاگ کر کام کرکے کوئی خامی ہوتو دور کی جائے'۔

پی اسی ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کے لیے طالبات کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 8 ہزار روپے مالیت کے ایک ہزار مفت ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے۔

نجم سیٹھی نے معذور افراد کے لیے 500 ٹکٹ مفت دینے کا بھی اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہماراجذبہ ہی ہماری طاقت ہے: احمد شہزاد

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بڑی اسکرین لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 'بڑی اسکرین پر میچ دکھا کر عوام کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کی جائےگی'۔

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی پی ایس ایل فائنل کو دیکھنے کے لیے ریل کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025