• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

رانی مکھرجی کی ’ہچکی‘ کے ساتھ واپسی

شائع February 28, 2017
بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ رانی مکھرجی اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے اسکرین سے غائب ہیں اور اب آخرکار انہوں نے فلمی دنیا میں واپسی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کئی کامیاب فلموں میں اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوانے والی رانی مکھرجی بہت جلد فلم ’ہچکی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: رانی مکھرجی کے ہاں ننھی پری کی آمد

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق رانی مکھرجی 3 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کرتی نظر آئیں گی، ان کی آخری ریلیز فلم ’مردانی‘ 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا، ’میں ایک ایسے اسکرپٹ کا انتظار کررہی تھی جو مجھے متاثر کرسکے اور پھر 'ہچکی' کا اسکرپٹ مجھے ملا، ہم سب میں ہی کوئی ایسی کمزوری ہے جو ہمیں پیچھے کردیتی ہے، یہ کوئی معذوری بھی ہوسکتی ہے یا کوئی شرط، لیکن اگر ہم اسے صرف ایک ہچکی سمجھیں، تو ہم اس سے جیت سکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: رانی پولیس افسر کے روپ میں

رانی مکھرجی کے علاوہ ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا بھی اس فلم کے ساتھ واپسی کرنے جارہے ہیں، یہ ان کی ہدایات میں بننے والی دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل انہوں نے ’وی آر فیملی‘ کی ہدایات دی تھیں۔

اس فلم کے حوالے سے ہدایت کار سدھارتھ کا کہنا تھا، ’میں رانی مکھرجی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور اب ان کی فلم کی ہدایات دوں گا، رانی اس فلم کے لیے بہترین انتخاب ہیں، مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اپنی پہلی فلم کی ہدایات دینے جارہا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی رانی مکھرجی اور بیوقوف پاکستانی میڈیا

رپورٹس کے مطابق فلم ’ہچکی‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ رانی مکھرجی اور ادتیہ چوپڑہ 21 اپریل 2014 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد سے انھوں نے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024