• KHI: Fajr 4:59am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:19am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:21am Sunrise 5:46am
  • KHI: Fajr 4:59am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:19am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:21am Sunrise 5:46am

الوداعی میچ پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں کھیلنا چاہتا ہوں، آفریدی

شائع February 28, 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنا الوداعی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ڈان نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ بہت بڑا ہے اور وہ اس حوالے سے پرجوش ہوں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'میں اپنا آخری میچ پاکستان میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں کھیلنا چاہتا ہوں'۔

شاہد آفریدی اپنے الوداعی میچ کے حوالے سے مبینہ طور پر پی سی بی حکام سے رابطے میں تھے لیکن معاملات کو حتمی شکل نہ دی جاسکی اور پی ایس ایل کے دوران ہی انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 'پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری مداحوں، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں سمیت سب پر عائد ہوتی ہے'۔

پشاور زلمی کے لیے کھیلنے والے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف فتح کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی بہترین کھیل سے کس کو خوش کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے کھلاڑی لاہور میں پی ایس ایل فائنل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور اگر پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی فاتح بننے میں کامیاب ہوگئی تو ان کی ٹیم پشاور جاکر آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے ساتھ فتح کا جشن منائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025