• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صنم جنگ کی بیٹی کی پہلی تصویر

شائع February 7, 2017

مشہور پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو میزبان صنم جنگ کے ہاں گزشتہ سال نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی اب تک کوئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی گئی تھی۔

اور اب آخر کار صنم جنگ نے اپنے شوہر سید عبدل قسام جعفری کے ہمراہ اپنی بیٹی کی پہلی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریلیز کی، جس میں وہ اور ان کے شوہر اپنی بیٹی کو پیار کرتے نظر آرہے ہیں۔

صنم جنگ نے اس تصویر کے ساتھ مداحوں سے اپنی بیٹی علایہ کا تعارف بھی کروایا اور کہا کہ یہ پہلی تصویر ہے جو وہ سوشل میڈیا پر ریلیز کررہی ہیں، اس سے قبل سامنے آنے والی تمام تصاویر جھوٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش

صنم جنگ کے فوری بعد 'سو بے بی فوٹوگرافی' کی فوٹوگرافر ثوبیہ نے بھی صنم جنگ کی بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں علایہ نہایت پیاری نظر آرہی ہے۔

صنم جنگ نے 3 ماہ کے بعد ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے مارننگ شو 'جاگو پاکستان جاگو' میں بھی واپسی اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ صنم جنگ کی شادی رواں سال کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے ہوئی تھی، جن کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔

صنم نے زونگ کے ایک اشتہار سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2008 میں پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا، صنم کو 2010 میں آگ ٹی وی سے وی جے کی آفر ہوئی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بولی وڈ کی فلم نہیں کروں گی'

صنم نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں 'دل مضطر'، 'محبت صبح کا ستارہ'، 'میرے ہم دم میرے دوست' اور 'الوداع' شامل ہیں۔

انہیں ڈراموں کے علاوہ بولی وڈ میں ایک فلم کی آفر بھی ہوئی، تاہم صنم نے اس میں کام سے معذرت کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024