• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

آندرے رسل کی جگہ اسٹیون فن اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

شائع February 1, 2017
27 سالہ اسٹیون فن 36 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 21 ٹی20 میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
27 سالہ اسٹیون فن 36 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 21 ٹی20 میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پابندی کا شکار ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کی جگہ انگلینڈ کے اسٹیفن فن کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

سماعت کے دوران ڈوپنگ الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ رسل کو ان کے گھر فون اور دیگر طریقوں سے یاد دہانی کرائی گئی لیکن انہوں نے اس کو نظرانداز کیا۔

اس پابندی کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ان کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے اور اس نے انگلش فاسٹ باؤلر کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ آندرے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں 16 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے اور انہوں نے اپنی ٹیم کے تائٹل جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے منیجر نے ڈان نیوز کو تصدیق کی کہ آندرے رسل کی جگہ اسٹیون فن کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

27 سالہ اسٹیون فن 36 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 21 ٹی20 میچز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز نو فروری سے دبئی میں ہو گا جہاں ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024