• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:57pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:57pm

کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع

شائع January 19, 2017

سندھ حکومت نے کراچی میں پاکستان رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے توسیع کی منظوری کی سمری پر دستخط کردیئے، جس کے بعد اس سمری کو منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز آپریشن کا آغاز ستمبر 2013 میں ہوا تھا جب وفاقی کابینہ کی جانب سے رینجرز کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: 'رینجرز کے 1992 آپریشنز ،446 ٹارگٹ کلرز گرفتار'

2016 کے اختتام پر رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ستمبر 2013 سے اب تک رینجرز نے شہر بھر میں 1 ہزار 992 آپریشن کیے، جس کے دوران 2 ہزار 847 مشتبہ مجرمان کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 446 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں سے 348 قاتلوں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز سے تھا جب کہ 87 ٹارگٹ کلرز کا تعلق لیاری گینگ وار اور 11 کا تعلق مختلف فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث گروپوں سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کیلئے رینجرز کے خصوصی اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری

رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اغوا برائے تاوان میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کرکے 13 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

رینجرز کی رپورٹ میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں طور پر کمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ رواں برس 87 افراد کو قتل کیا گیا جب کہ گزشتہ برس ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے افراد کی تعداد 199 تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025